سوشل میڈیا پر قومی کرکٹ ٹیم کی سابقہ کپتان بسمہ معروف نے بیان جاری کردیا

پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دینے کے بعد بسمہ معروف نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کردیا۔
سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی کرکٹ ٹیم کی سابقہ کپتان بسمہ معروف نے ایک پیغام جاری کیا جس میں انھوں نے لکھا کہ میرے لیے پاکستان ٹیم کی قیادت کرنے سے بڑا کوئی اعزاز نہیں ہے۔ بسمہ معروف نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اب تبدیلی کی ضرورت ہے اور نئی اور نوجوان کپتان کو تیار کرنے کا صحیح وقت ہے۔
There has been no bigger honour for me than leading the 🇵🇰 team. Now, I feel that it is the right time for a transition and chance to groom a young captain. I will always be there to assist, guide and support the team and the young captain in every way. Pakistan Zindabad!
— Bismah Maroof (@maroof_bismah) March 1, 2023
سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ میں ٹیم اور نئی آنے والی کپتان کی ہر طرح سے مدد، رہنمائی اور حمایت کے لیے ہمیشہ حاضر رہوں گی، پاکستان زندہ باہ



