کھیل

اسلام آباد یونائیٹڈ کے اعظم خان کی دھواں دھار اننگز

 

اسلام آباد یونائیٹڈ  کے اعظم خان نے اپنے والد معین خان کے چھکے چھکوں کی یاد دلا دی

 

 

گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل سیزن 8 کے  میچ میں کوئٹہ گلیڈ ایٹرز کے خلاف اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹرز اعظم خان نے 97 رنز کی  شاندار اننگز کھیلی .جس میں 8 بلند و بالا چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف شاندار اننگز کھلتے ہوۓ  اعظم خان نے اپنے والد معین خان  کے چھکے  چھکوں کی کی یاد تازہ کر دی۔

 

 

اعظم خان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد حسنین کی آف اسٹمپ پر آتی گیند کو گھٹنے کے بل بیٹھ کر 102 میٹر لمبا زبردست چھکا لگایا۔ اعظم خان کو ان کی شاندار بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

 

 

جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 221 رنز کے ہدف میں شروع سے ہی مشکلات کا سامنا رہا اور ان کی پوری ٹیم 19 اوورز میں 157 رنز پر آؤٹ ہوگی۔

 

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button