کراچی کنگز کو پھر شکست، وسیم اکرم آگ بگولا

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 8 میں کراچی کنگز کی چوتھی شکست پر وسیم اکرم غصے پر قابو نہ رکھ سکے۔
گزشتہ روز کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان ہونے والے میچ میں کراچی کنگز کو 3 رنز سے پھر شکست ہوئی جس کے بعد پر وسیم اکرم غصے پر قابو نہ رکھ سکے۔
تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز کو 196 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں کراچی کنگز 5 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بناسکی۔
کراچی کنگز کی اس سیزن کی چوتھی ناکامی پر وسیم اکرم غصے پر قابو نہ رکھ سکے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وسیم اکرم نے میدان میں ہی اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے پہلے اپنا سر پکڑا اور پھر سامنے موجود کرسی پر زوردار لات بھی ماری۔
Wasim Akram is VERY angry😤 pic.twitter.com/k0jW5NQlhY
— Haroon (@hazharoon) February 22, 2023
مزید تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم بھی ٹوئٹر پر وسیم اکرم کے غصے والی ویڈیو پر ایموجی شیئر کرتے ہوئے حیرانی کا اظہار کیا ہے۔ جبکہ عوام کی جانب سے بھی وسیم اکرم کے تاثرات پر سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان برپا ہوگیا ہے۔
— Shaniera Akram (@iamShaniera) February 22, 2023
Wasim Akram when KK fans question his approach: pic.twitter.com/ooETaM0bS9
— … (@HBA_162) February 22, 2023
Wasim Akram to Haider Ali after the match for that run out pic.twitter.com/fbVkd9BWHY
— // (@gayomarlic) February 22, 2023
Wasim Akram in dressing room 😉 😂#HBLPSL8 | #PSL2023 | #MSvsKK pic.twitter.com/OG0JOC500F
— Najam Ali | نجم علی🇵🇰 (@Najam7_) February 22, 2023
واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 کے دوران کراچی کنگز اب تک 5 میچز کھیل چکی ہے جن میں سے اُسے 4 میں شکست ہوئی ہے۔



