پشاور زلمی بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز،جیت ہوئی کس کے نام؟؟

ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے 9ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے 155 رنز کا ہدف دیا گیا جو پشاور زلمی نے 19ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں محمد حارث نے 9 گیندوں پر 18 رنز بنائے جبکہ صائم ایوب بنا کوئی رن بنائے حسنین کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے۔
4⃣4⃣4️⃣1⃣4⃣ 🔥
Sizzling over for @PeshawarZalmi! #SabSitarayHumaray l #QGvPZ l #HBLPSL8 pic.twitter.com/INXNl60o6e
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 20, 2023
>مزید تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم 19 رنز بنا سکے جبکہ روومین پاول نے 36 اور جمی نیشم نے38 رنز کی اننگز کھیل کرٹیم کو میچ کا فاتح ٹھرایا۔
BABAR GONE!
It’s @mnawaz94 with the prized wicket. #SabSitarayHumaray l #QGvPZ l #HBLPSL8 pic.twitter.com/lWx8nDHqrv
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 20, 2023
Neesham vs Qais 🔥#SabSitarayHumaray l #QGvPZ l #HBLPSL8 pic.twitter.com/cdL1HsnAC5
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 20, 2023
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا جس میں انہوں نے 4 اوورز میں 13 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ دوسری جانب محمد نواز، قیس احمد فاسٹ بولر نسیم شاہ صرف ایک،ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
مزید تفصیلات کے مطابق جیسن روئے 14، مارٹن گپٹل 12 اور محمد نواز 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 9ویں اوور میں 37 رنز پر 3 وکٹوں سے محروم ہوگئی جس کے بعد کپتان سرفراز احمد کی افتخار احمد کے ساتھ 50 گیندوں پر 74 رنز کی شراکت نے کوئٹہ کو مشکلات کے بھنور سے نکالا۔
.@IftiAhmed221 seizes the moment! 😱#SabSitarayHumaray l #QGvPZ l #HBLPSL8 pic.twitter.com/f1c6bnrsPL
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 20, 2023
پشاور زلمی کے عثمان قادر 2 جبکہ ارشد اقبال اور جمی نیشم ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
یاد رہے کہ ٹاس جیت کے پشاور زلمی نے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا جبکہ پشاور زلمی کے جمی نیشم آل راؤنڈ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار پائے۔



