کھیل
شعیب اختر کو عمران ہاشمی کی کونسی فلم کی آفر ہوئی تھی؟

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں بالی وڈ اسٹار عمران ہاشمی کی ایک فلم کی پیشکش ہوئی تھی جسے کرنے سے ا نہوں نے صاف منع کردیا تھا۔
سابق تیز رفتار بالر نے بتایا کہ مجھے بالی وڈ میں فلم کرنے کی آفر ہوئی تھی، فلم ‘گینگسٹر’ میں ہیرو کا کردار ادا کرنا تھا جو بعدازاں عمران ہاشمی نے کیا۔
کرکٹر نے کہا کہ اب مجھے لگتا ہے کہ مجھے وہ فلم کر لینی چاہیے تھی۔
واضح رہے کہ راولپنڈی ایکسپریس نے دعویٰ کیا تھا کہ اگر ان کے گھٹنے کی سرجری ٹھیک ہوجائے اور وہ 3 ماہ محنت کریں تو آج بھی 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کرسکتے ہیں۔



