کھیل

سابق بھارتی کرکٹر نے پی ایس ایل کو دنیا کی دوسری بڑی لیگ قرار دیدیا

ہندوستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر آکاش چوپڑا نے پاکستان سپر لیگ کو انڈین پریمیئر لیگ (IPL) کے بعد دنیا کی ‘دوسری بہترین لیگ’ قرار دیا ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں سابق بلے باز نے SA T20 کے حال ہی میں ختم ہونے والے پہلے ایڈیشن کی تعریف کی اور کہا کہ یہ ممکنہ طور پر PSL کی جگہ دوسری بہترین لیگ بن سکتا ہے۔ “SA20 کرکٹ کا ایک خوبصورت تماشا تھا، کھچا کھچ بھرے سٹیڈیم، اچھی کرکٹ، لیگ میں IPL کے بعد دوسری بہترین T20 لیگ ہونے کی صلاحیت ہے، فی الحال مجھے لگتا ہے کہ پی ایس ایل دنیا کی دوسری بہترین لیگ ہے جو اتفاق سے آج سے شروع بھی ہوگئی ہے، سی پی ایل اور بی بی ایل اب بہت پیچھے رہ گئی۔

 

پی ایس ایل کو اکثر غیر ملکی کھلاڑیوں کی جانب سے بہترین لیگز میں سے ایک قرار دیا جاتا رہا ہے اور اس کی بالنگ کے اعلیٰ معیار کی وجہ سے خاص طور پر تعریف کی جاتی رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button