کھیل

کس ٹیم نےکتنی بار پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتا؟

پی ایس ایل میں شامل تمام ٹیمیں چیمپئن بننے کا مزہ چکھ چکیں ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ نے 2 اور بقیہ ٹیموں نے ایک ایک بار ٹرافی اٹھائی۔

لیگ کا آغاز 2016 میں یواے ای سے ہوا، جس میں مصباح الحق کی قیادت میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے میلہ لوٹا اور فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دی۔

2017 میں پی ایس ایل سیزن 2 کا فائنل لاہور میں ہوا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایک بار پھر ٹائٹل اپنے نام کرنے میں ناکام رہی اور پشاور زلمی نے میدان مارا۔

اس کے بعد 2018 میں پی ایس ایل سیزن تھری میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پھر سے بازی مار لی ، اس بار انہوں نے دفاع چیمپئن پشاور زلمی کو شکست دی۔

2019 میں پی ایس ایل سیزن فور میں بلآخر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قسمت جاگی اور پشاور زلمی کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

2020 میں سیزن فائیو میں کراچی کنگز پی ایس ایل کا نیا چیمپئن بنا، فائنل معرکے میں لاہور قلندرز کو شکست دی۔

پی ایس ایل سیزن 6 کا فائنل کورونا کے باعث ابوظہبی میں کھیلا گیا، فائنل میں محمد رضوان قیادت میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو پچھاڑ کر ٹرافی اپنے نام کی۔

اب بات کی جائے لاہور قلندرز کی تو ملسلسل 6 ایونٹ میں ناکام رہنے والی لاہور قلندرز کی قسمت 2022 میں جاگی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button