کھیل
انشاء آفریدی کے عروسی جوڑے کی قیمت سامنے آگئی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بالر شاہین آفریدی سے حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی شاہد آفریدی کی دوسرے نمبر والی بیٹی انشا کے عروسی جوڑے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
انشا آفریدی نے اپنے نکاح کے موقع پر ریبلک ویمنز ویئر بائی ثناء سکندر خان کا ڈریس زیب تن کیا۔ انشا آفریدی نے اپنی زندگی کے سب سے خاص موقع پر سفید اور گلابی رنگ کے امتزاج کے جوڑے کا انتخاب کیا جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے سفید رنگ کی شلوار قمیض اور واسکٹ پہنا۔
انشا کے اس چمکتے دمکتے بھاری بھرکم لباس کی قیمت برانڈ نے 8 لاکھ بتائی ہے۔ اس کے علاوہ انشا آفریدی اپنی زندگی کے نئے سفر کے لیے کراچی سے تعلق رکھنے والے میک اپ آرٹسٹ فرقان احمد سے تیار ہوئیں جنہوں نے شاہین اور انشا کی تصویر بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔



