کھیل

نکاح کے اگلے دن ہی شاہین شاہ طیش میں آگئے

 

شاہین شاہ آفریدی کا نکاح
کراچی کی جامع مسجد زکریا میں مولانا عبدالستار نے پڑھایا۔ نکاح کی بعد شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے مقامی کلب میں دعوت کا اہتمام بھی کیا گیا۔ تاہم  پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر ہونے پر برہم ہو گئے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ لوگوں سے کہا گیا تھا کہ نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہ کی جائیں لیکن افسوس کی بات ہے کہ درخواست کے باوجود لوگوں نے لحاظ نہیں کیا ، ہماری پرائیویسی کا خیال نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ لوگ بغیر کسی شرم کے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتے رہے ،برائے مہربانی ہمارا یادگار دن خراب نہ کیا جائے ۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button