کھیل

پاکستان کرکٹ بورڈ ایشیا کپ کے حوالے سے اپنے موقف پر قائم

ایشیا کپ 2023 پاکستان میں ہی ہوگا، نجم سیٹھی نے اپنا موقف دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی  نے  بحرین میں ہونے والی  آئی سی سی کی میٹنگ میں  دو ٹوک انداز میں موقف دیا کہ  ایشیا کپ ہوگا تو پاکستان میں ہی ہو گا۔

نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ  اگر ایشیاءکپ  میں کوئی خلل پیدا کیا گیا   تو ہم  بھی بھارت میں ہونے والے  ورلڈکپ اور چیمپئنز ٹرافی شامل نہیں ہوگے۔۔

واضح رہے کہ ایشیا ءکپ 2023 پاکستان میں شیڈول ہے جبکہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے  حکومتی اجازت نہ ملنے کا بہانہ بناکر پاکستان آنے سے انکارکردیا گیا ہے۔

ایشیاءکپ کے وینیو کے حوالے سے فیصلہ اب مارچ میں کیا ہو گا۔

 

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button