کھیل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے جامعہ کراچی میں داخلہ لے لیا

آل راؤنڈر محمد حفیظ نے کراچی یونیورسٹی میں ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز میں داخلہ لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز  قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے صدر شعبہ ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز کے پروفیسرڈاکٹر باسط انصاری کے ہمراہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی سے جامعہ کراچی میں ملاقات کی ۔ اس ملاقات میں انھوں نے بتایا کہ وہ بھی اس سال سے جامعہ کراچی کے طالب علم ہے اور انھوں نے  شعبہ ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز میں داخلہ لیا ہے۔

اس  حوالے سے انھوں نے  مزید بتایا کہ وہ پروفیشنل کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے اپنی تعلیم مکمل نہیں کرسکے تھے۔ لیکن  اب  وہ اپنی تعلیم کو  دوبارہ  شروع کرنا چاہتے ہے۔ ساتھ ہی محمد حفیظ نے یہ بھی کہا کہ وہ ملک کی سب سے بڑی پبلک سیکٹر یونیورسٹی کا حصہ بن کر بہت خوش ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button