کھیل
پی ایس ایل 8 کے کمنٹری پینل کے ممکنہ ناموں کی فہرست جاری

پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے کمنٹری پینل میں ابتدائی طور پردو وینیوز پر میچز ہونے کی وجہ سے گیارہ کمنٹیٹرز اور پرزینٹرز کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کمنٹری پینل میں مارک بوچر، نک نائٹ، ڈینی موریسن، وقار یونس، بازید خان، طارق سعید، سکندر بخت، کیس نائیڈو، عروج ممتاز ہیں جبکہ پرزینٹرز میں ایرن ہالینڈ اور زینب عباس کے نام شامل کیئے گئے ہیں
پی ایس ایل کمنٹری پینل کے اعلان کی تفصیلات پی سی بی کی جانب سے آئندہ ایک دو روز میں
کی جائے گی.
واضح ہے کہ پی سی بی کے سابق چیئرمین رمیز راجہ کا نام پہلے ہی کمیٹری پینل سے ہٹا دیا گیا تھا، لیکن پی ایس ایل سیزن8 کا آغاز 13فروری سے ہوگا.



