اعظم خان کو کس چیز سے نوازا گیا؟

حکومت متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستانی کرکٹر اعظم خان کوگولڈن ویزے سے نواز دیا گیا
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعظم خان نے گولڈن ویزا ملنے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے پیغام میں لکھا کہ مجھے ایک ایسے ملک سے گولڈن ویزا ملنے پر فخر ہے جسے میں اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہوں۔
I’m honoured to receive my GOLDEN VISA from a country which I can call my second home.🇦🇪 @GDRFADUBAI pic.twitter.com/kydSmz2RMe
— Azam Khan (@MAzamKhan45) February 3, 2023
گولڈن ویزا حاصل کرنے والے افراد کو نیشنل اسپانسر کے بغیر یو اے ای میں تعلیم، کاروبار اور رہائش کی اختیار حاصل ہوگی
تفصیلات کے مطابق اعظم خان سے پہلے، عالمی شخصیات جیسے حمایوں سعید، وسیم اکرم، شعیب ملک، ثانیہ مرزا، جنید خان، اقرا عزیز اور یاسر حسین نے گولڈن ویزا حاصل کر لیا ہے.
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے دنیا بھر کی معروف شخصیات کو گولڈن ویزا سے نوازا جاچکا ہے، جن میں کرسٹیانو رونالڈو، سنجے دت، شاہ رخ خان، سلمان خان شامل ہیں۔



