محمد وسیم نے کیا نسیم شاہ اور محمد حارث سے دلچسپ سوال

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے نکاح کے بعد فاسٹ بولر محمد وسیم نے نسیم شاہ اور محمد حارث سے دلچسپ سوال کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر محمد وسیم نے شاہین شاہ آفریدی کو نکاح کی مبارک باد دی اور دُعا دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی زندگی میں ہر خواہش پوری ہو۔
تفصیلات کے مطابق فاسٹ بولر محمد وسیم نے شاہین شاہ آفریدی دُعا دینے کے بعد نسیم شاہ اور بیٹر محمدحارث سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ اب ہمیں بھی کچھ سوچنا چاہیے۔
Nikah buhat buhat mubarak ho @iShaheenAfridi . Wishing you a lifetime of love and happines❤️ @iNaseemShah @iamharis63 ab humy bhi kuch sochna chahyie🧐 pic.twitter.com/S3zFQ8diMH
— Mohammad Wasim Jr (@Wasim_Jnr) February 3, 2023
محمد حارث نے محمد وسیم کو جواب دیا کہ کہ مجھے تو کوئی لڑکی نہیں دے گا، آپ اور نسیم سوچ سکتے ہیں۔
Waziiiiraaaaa Mjhe to koi larki nhi dega aap Aur naseem sooch saktain hai
— Muhammad Haris (@iamharis63) February 3, 2023
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا گزشتہ روز شاہد خان آفریدی کی بیٹی انشا کے ساتھ نکاح ہوا جس کے بعد مقامی کلب میں ریسپشن بھی ہوا جس میں موجودہ اور سابق کرکٹرز سمیت مشہور شخصیات کی جانب سے شرکت کی گئی۔



