کھیل

آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ انڈیا کے لیے روانہ

آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کا ویزے کا مسئلہ حل ہو گیا جس کے بعد انہیں بھارت روانگی کے لیے کلیئرنس مل گئی۔

آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے سوشل میڈیا پر پر جہاز سے اپنی تصاویر شیئرکرتے ہوئے بھارت روانگی کی اطلاع دی اورلکھا کہ ’انڈیا میں آ رہا ہوں‘۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز ویزے کے مسائل کے باعث عثمان خواجہ آسٹریلوی اسکواڈ کے ہمراہ بھارت روانہ نہیں ہو سکے تھے۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 4 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ  9 فروری سے کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button