کھیل
شعیب ملک نے ریٹائر منٹ نہ لینے کی وجہ بتادی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈ شعیب ملک نے اپنے ریٹائرمنٹ نہ ہونے کی وجہ بتا دی۔
گزشتہ روز اپنی 41 ویں سالگرہ منانے والے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک نے اپنے ریٹائر نہ ہونے کی وجہ فٹنس کو قرار دیتے ہوۓ کہا کہ میں قومی ٹیم میں عمر میں سب سے بڑا ہوں لیکن آپ میری فٹنس کا موازنہ کسی 25 سالہ کھلاڑی سے کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں کرکٹ کھیلتا رہوں گا اور اسی لیے میں ریٹائرمنٹ کے بارے میں سوچ بھی نہیں رہا۔
واضح رہے کہ شعیب ملک نے اپنے کیریئر میں 35 ٹیسٹ میچ، 287 ون ڈے میچ اور 124 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہیں۔



