ثانیہ مرزا کی گھر واپسی، شعیب ملک کی جانب سے پرُتپاک استقبال

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی گزشتہ ہفتے آسٹریلین اوپن میں اپنے آخری میچ کے بعد دبئی میں اپنی رہائش گاہ آمد ، شوہر شعیب ملک نے پرتپاک استقبال کیا۔
انیہ مرزا نے گزشتہ ہفتے آسٹریلین اوپن میں اپنے آخری میچ کے بعد ریٹائرمنٹ کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے جذباتی الوداع کہا جس پر ان کے پرستاروں کی آنکھیں بھی نم ہوگئیں۔
دبئی میں ان کی رہائش گاہ پر ثانیہ مرزا کے آخری میچ کے بعد ان کے اہل خانہ اور شعیب ملک کی جانب سے ان کا شاندار استقبال کیا گیا جس پر ثانیہ ان کے گلے لگیں۔ بھارتی میڈیا پر گردش کرتی اسٹار جوڑی کے اس طرح بغلگیر ہونے کی ویڈیو پر ان کی طلاق کی افواہیں دم توڑتی نظر آرہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اس تقریب میں ان کے ٹینس اسٹار کے دوست احباب اور عزیز و اقارب بھی موجود تھے۔
مزید تفصیلات کیے مطابق شعیب ملک نے نا صرف گرم جوشی سے ثانیہ مرزا کا استقبال کیا بلکہ انہیں پھولوں کا گلدستہ دیتے ہوئے ان کا خیرمقدم کیا،جس پر ٹینس اسٹار نے بھی گلے مل کر اپنے شوہر کی محبت کا جواب محبت سے دیا
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام ثانیہ مرزا کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں بھی شعیب ملک کو گلے ملتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس ویڈیو پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’جب آپ اپنے گھر آتے ہیں تو احساس ہوتا ہے کہ آپ کے پاس دنیا کے سب سے بہترین اہل خانہ اور دوست احباب ہیں۔ ’میں ان سب کی جانب سے استقبال دیکھ کر سچ میں سرپرائز ہوگئیں‘شکریہ‘۔
View this post on Instagram



