کھیل

بنگلادیش پریمیئر لیگ کے دوران نسیم اور اعظم خان کے درمیان چھیڑ چھاڑ، ویڈیو وائرل

بنگلا دیش پریمیئر لیگ کے دوران قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کی وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان سے چھیڑ چھاڑ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

نسیم شاہ اپنی فاسٹ بولنگ کے علاوہ کھلاڑیوں کے ساتھ ہنسی مذاق اور مستی کی وجہ سے بھی خاصے مشہور ہیں اور اکثر لیگز کے دوران مخالف ٹیم میں شامل پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ چھیڑ چھاڑ بھی کرتے رہتے ہیں۔

نسیم شاہ کی ایسی ہی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہو رہی ہے جو بنگلا دیش میں جاری پریمیئر لیگ کے ایک میچ کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بی پی ایل کے دوران کومیلا وکٹورینئنز کی جانب سے کھیلتے ہوئے نسیم شاہ نے اننگز کے آخری اوور میں گیند کرانے کے بعد وکٹ پر بیٹنگ کرنے والے ٹائیگرز کے بیٹر اعظم خان کی جانب بڑھے اور ان سے اپنا سینہ ٹکرایا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جواب میں اعظم خان نے نسیم شاہ کو ہاتھ سے دھکا دیکر پیچھے کیا اور ٹیل اینڈ پر موجود ساتھی بیٹر کی جانب بڑھے تو نسیم شاہ ان کے پیچھے ان کی نقل اتارنے لگے۔

 

مزید تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر نسیم شاہ کی یہ ویڈیو بہت زیادہ مقبول ہو رہی ہے اور صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button