کھیل
تمام پاکستانی کرکٹرز کو وطن واپس آنے کا حکم۔

پاکستانی (پی سی بی) کا بی پی ایل کھیلنے والے کھلاڑیوں کو جلد وطن واپس آنے کا حکم جاری کردیا گیا۔
پی سی بی نے تمام پاکستانی کرکٹرز کو طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق بی پی ایل کھیلنے والے تمام کھلاڑیوں کو 2 فروری تک پاکستان پہنچنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔ مزید تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ پی ایس ایل فرنچائزز کی درخواست پر کیا گیا ہے ۔ فرنچائزز کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑی پی ایس ایل سے پہلے مکمل طور پہ فٹ اور فریش ہونے چاہئیں۔ اس لیے تمام کھلاڑیوں کو پاکستان واپس آنے کی ہدایت جاری کی گی ہے۔
پی ایس ایل فرنچائزز کا مزید کہنا تھا کہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ ( بی پی ایل) میں کھیلنے کی وجہ سے کرکٹرز پی ایس ایل میں تھکاوٹ کا شکار ہو سکتے ہیں۔



