کھیل

ویمنز کرکٹ: پاکستان کو پہلے ون ڈے میں آسٹرلیا کے ہاتھوں شکست

 

آسٹریلیا نے  پاکستان  کو ڈک ورتھ لیوئیس رول کے تحت ہرایا

 

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آسٹریلیا خواتین کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو پہلے ون ڈے انٹر نیشنل میچ میں 8 وکٹ سے شکست دے دی۔ پیر کو برسبین میں میزبان آسٹریلیا نے 158 رنز کا ہدف 28 اعشاریہ 5 اوووز میں 2 وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا۔ پاکستان نے مقررہ 40 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز کی انگیزکھیلی۔ بارش کے باعث آسٹریلیا کو ڈک ورتھ لیوئیس رول کے تحت 40 اوورز میں158 رنز بنانا درکار تھے۔پاکستان کی ندا ڈار 59 اور بسمہ معروف 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔میگ لیننگ نے 6 ماہ کے وقفے کے بعد دوبارہ کرکٹ میں واپسی کی فوبی لیچ فیلڈ نے 78 رنز اور کپتان میگ لیننگ نے 67 رنز کی اننگز کھیلی۔یاد رہے کہ برسبین میں وقفے وقفے سے بارش جاری تھی، جس کے باعث میچ 40 اوورز تک محدود کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button