کھیل

ہیوسٹن ہریکنز کی ٹیم اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی سیریز کا اعلان

 

ہیوسٹن ہریکنز کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے کراچی میں سیریز کھیلے گی۔

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہیوسٹن ہریکنز 25 جنوری کو دورہ پاکستان پر کراچی پہنچ رہی ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاور ہیوسٹن ہریکنز کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریز 27،28،29 جنوری کو کھیلی جائے گی۔ اس سلسلے میں باضابطہ تصدیق ہونا باقی ہے۔ اعظم خان کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کی ٹیم جوابی دورہ بھی کرسکتی ہے۔ امریکی مائنر لیگ کرکٹ کے سینٹرل ڈویژن میں کھیلنے والی ہیوسٹن ہریکنز پی ایس ایل کی معروف فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں3 ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب امریکا کی کوئی ٹیم لیگ  پاکستان کی کسی فرنچائز سے مقابلہ کرے گی۔

 

 

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button