کھیل

رونالڈو کا سعودی عرب پہنچنے پر شاندار استقبال

مشہور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا سعودی دارالحکومت ریاض پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔

 کرسٹیانو رونالڈو اپنی فیملی کے ہمراہ پرائیوٹ طیارے میں ریاض پہنچے جہاں انہیں ایک شاندار ہوٹل میں ٹھہرایا گیا ہے۔

 پرتگالی فٹبالر آج ایک بڑی تقریب میں سعودی کلب النصر کے ساتھ معاہدے پر دستخط کریں گے۔

 

 

کرسٹیانو رونالڈو کو ریاض میں خوش آمدید کہنے کے لیے بل بورڈز بھی لگائے گئے ہیں، جبکہ مداح اس موقع پر بے حد خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو معاونین کو بھی اپنے ساتھ لائے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button