کھیل

لیونل میسی کی تصویر کے حامل کرنسی نوٹ کی تصویر زیر گردش

امکان یہ ظاہ کیا جارہا ہے کہ ارجنٹائن میسی سے اظہار محبت کے لیے ان کی تصویر والے یادگاری نوٹ جاری کرسکتا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق قطر میں ہونے والے شان دار فیفا ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے دنیا بھر سے داد وصول کرنے والے لیونل میسی کے اعزاز میں ارجنٹائن کی حکومت کی جانب سے یادگاری نوٹ جاری کیے جانے کا امکان ہے، جس پر لیونل میسی کی تصویر ہوگی۔

رجنٹائن کا نیشنل بینک اس سلسلے میں ایک ہزار پیسو کا یادگاری نوٹ جاری کرنے پر غور کررہا ہے۔

واضح رہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بھی لیونل میسی کی تصویر والے کرنسی نوٹ کی تصویر زیر گردش ہے، جس میں ایک جانب فیفا ورلڈ کپ کے ہیرو کی تصویر اور دوسری جانب فاتح ٹیم کا نام درج ہے، تاہم کسی بھی مصدقہ ذریعے سے نوٹ جاری کرنے سے متعلق کوئی حتمی یا یقینی بات نہیں کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button