کراچی کے علاقے لیاری کے چرچے برازیل تک پہنچ گئے

کراچی کے علاقے لیاری میں برازیل کا ذکر تو عام ہے، مگر اب برازیل میں بھی لیاری کے چرچے ہونے لگے ہیں۔
کراچی کے علاقے لیاری کا پسندیدہ کھیل فٹبال ہے یہ تو سب کو معلوم ہے اور یہاں کے لوگوں کی برازیل کی ٹیم سے محبت بھی کافی مشہور ہے۔
برازیل کا کوئی بھی میچ ہو لیاری میں اسے دیکھنے کے لیے خاص انتظام کیا جاتا ہے۔
قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کے دوران بھی لیاری میں برازیل کے میچ خصوصی دلچسپی کے ساتھ دیکھے گئے ۔
مگراب برازیل کے ایک نیوز چینل پر بھی لیاری کے لوگوں کی فٹبال میں دلچسپی کو دکھایا گیا ہے۔
نیوز چینل پر لیاری کے لوگوں، گلیوں اور فٹبال میدان کو بھی دکھایا گیا، اسکے علاوہ لیاری کی دیواروں پر آرٹ ورک اور فٹبال سے محبت کی پینٹنگز کو بھی دکھایا۔
لیاری میں بڑی اسکرین پر دیکھے گئے برازیل کے میچ اور مداحوں کے جشن کی ویڈیوز بھی برازیل کے ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں شامل کیں۔



