ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی علیحٰدگی کی افواہیں پھرسے سر اٹھانے لگیں

بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر نئی پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے اپنی کچھ تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔ان تصاویر کے بیک گراؤنڈ کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر اسی شو کے سیٹ کی ہیں جو ثانیہ مرزا اور ان کے شوہر پاکستانی کرکٹر شعیب ملک مل کر ہوسٹ کر رہے ہیں لیکن تصویر ثانیہ مرزا نے صرف اپنی ڈالی ہے۔
ثانیہ مرزا علیٰحدگی کی خبروں کے بعد سے مسلسل سوشل میڈیا پر پوسٹس کر رہی ہیں تاہم ان پوسٹس میں شعیب ملک کی نہ کوئی تصویر ہے اور نہ ہی کوئی تذکرہ جس پر ان کی ہر پوسٹ پر مداحوں کی تشویش مزید بڑھ جاتی ہے۔ثانیہ کی اس پوسٹ پر بھی ایک مداح نے لکھا کہ ’مجھے لگتا ہے ثانیہ اور شعیب کی طلاق ہوچکی ہے، دونوں اس لیے ساتھ ہیں کیوں کہ انہوں نے اس شو کا کنٹریکٹ سائن کیا تھا، بہت ساری تصاویر وہ ڈال رہی ہیں لیکن شعیب ملک کہیں نہیں۔‘
View this post on Instagram
گزشتہ دنوں اسی شو کے حوالے سے تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں جن میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا علیحٰدگی کی خبروں اور افواہوں کے بعد پہلی بار ایک ساتھ نظر آئے تھے۔سٹار جوڑی کے نئے آنے والے شو کی شوٹنگ سیٹ کی تصاویر اور ویڈیوز میں ثانیہ شعیب کو ایک دوسرے کے ہمراہ سیٹ پر مختلف پوز میں دیکھا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کچھ دنوں قبل خلیجی اخبار نے اپنی رپورٹ میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزاکی طلاق کی خبر دی تھی لیکن دونوں سٹارز میں سے کسی نے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔



