کھیل

دورہ پاکستان: انگلینڈ ٹیم اس مرتبہ اپنا باورچی ساتھ کیوں لارہی ہے؟

انگلش کھلاڑیوں کا پیٹ خراب ہونے کے سبب اب باورچی ان کے ساتھ آئے گا۔

دنیا میں کوئی بھی انسان ایسا نہیں جسے پاکستان لے لذیز کھانے پسند نہیں آتے لیکن اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ 24 نومبر کو انگلینڈ کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان پر اپنے ساتھ باورچی بھی لا رہی ہے۔ اس خبر نے پاکستانیوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے کہ ایسا کیوں ہوا۔

جس کی وجہ یہ سامنے آئی ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان آئی انگلینڈ کی ٹیم کے پاکستانی کھانوں سے پیٹ خراب ہو گئے تھے لہذٰا اب اب ان کا اپنا شیف جس کا نام عمر بتایا جا رہا ہے وہ انہیں ان کے معیار کے مطابق کھانے بنا کر کھلائیں گے۔

اس کے علاوہ آپ کو یاد دلاتے رہیں کہ ٹی ٹوئنٹی سیریزکے وقت انگلش کھلاڑی معین علی نے کراچی کے کھانوں کی دل کھول کر تعریف کی تھی جبکہ لاہور کے کھانوں کو پسند نہیں کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button