کھیل

شعیب اختر سے4 دن قبل ملاقات کرنے والا 3 سالہ بچہ عمارت سے گر کر جاں بحق

شارجہ میں 14 ویں منزل سے گرنیوالے پاکستانی بچے کے والدین سے پولیس کی غفلت کے شبے میں پوچھ گچھ ، بچہ کھڑکی کے نیچے لگے بستر پر چڑھا، کھڑکی سے نیچے گرا: پولیس تحقیقات

متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں اتوار کو سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر شعیب اختر سے ملاقات کرنے والا 3 سالہ بچہ عمارت کی 14 ویں منزل سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔ شعیب اختر نے بچے کی حادثاتی موت کی غیرملکی ویب سائٹ کی خبر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی۔ شعیب اختر نے اپنے اکاؤنٹ پر بتایا کہ شارجہ میں بک فیئر کے دوران یہ بچہ شارجہ میں گزشتہ اتوار کو ہی میرے پاس دوڑ کر آیا تھا،اس کے گھر والوں نے اگلے دن شکریہ کی ویڈیو بھی بھیجی تھی۔

سابق فاسٹ بولر نے بچے سے ملاقات اور پیار کے اظہارکی ویڈیو بھی اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی اور لکھا کہ اس خوبصورت بچے کے انتقال کا سن کر بہت دکھ ہوا۔

 

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button