ویرات کوہلی کی 16 سال قبل پاکستان میں شاپنگ کرنیکی ویڈیو وائرل

سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی تقریباً 16 سال قبل پاکستان میں خریداری کے دوران بنائی گئی ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جسے شائقین کرکٹ کی جانب سے پسند کیا گیا۔ وائرل ویڈیو میں ویرات کوہلی کو دھوپ کا چشمہ اور کالی ٹی شرٹ پہنے مقامی سٹورز سے اشیاء خریدتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔بعد میں ویڈیو میں وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ بیٹھے کمرے میں چائے پیتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔
یہ سال 2006ء تھا جب ہندوستان کا انڈر 19 سکواڈ پیوش چاولہ کی کپتانی میں دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز اور چار ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان کے دورے پر تھا، جسے مہمانوں نے 2-0 اور 4-0 سے جیتا تھا۔ 2006ء کے انڈر 19 ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان سیریز میں ہندوستانی اسکواڈ کا ایک اہم حصہ تھے، انہوں نے ٹیسٹ سیریز میں تین اننگز میں 172 رنز بنائے جبکہ ون ڈے سیریز میں انہوں نے تین میچوں میں 125 رنز بنائے۔



