میچ کے دوران وائرل ہونے والی یہ لڑکی کون ہے ؟

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیمی فائنل کے دوران سڈنی اسٹیڈیم میں پاکستانی شائقین میں سے ایک لڑکی جوکہ مختصر لمحوں کےلئے کیمرے میں نظر آئی مگر اسی میں وہ دنیا بھر میں وائرل ہوگئی۔
سیمی فائنل میچ کے دوران یہ لڑکی ایک سے زیادہ کیمرہ اینگلز کا نشانہ بنی۔ کچھ ہی دیر بعد “سفید رنگ کی پراسرار لڑکی” کی تصاویر وائرل ہو گئیں، جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔
سوشل میڈیا صارفین اس لڑکی کو میں “پاکستانی لڑکی ان آج میچ کا نام” جیسے مخصوص الفاظ میں ٹائپ کرکے سرچ کرنے لگے ۔یہ لڑکی نتاشا ہے ۔ جوکہ آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی ہے ۔ نتاشا میلبورن میں مقیم پاکستانی ہے جو بیرون ملک پیدا ہوئی اور پرورش پائی۔
آسٹریلوی پاکستانی نتاشا قومی ٹیم کو سپورٹ کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کررہی تھیں کہ اچانک کیمرے میں ریکارڈ ہونے والے خوشی کے جذبات نے دنیا بھر میں انہیں وائرل کردیا ۔












