بھارتی کھلاڑی عرفان پٹھان کے طنزیہ ٹویٹ پر پاکستانیوں کا کرارا جواب

ٹی 20 ورلڈ کپ کے پاکستان کے سیمی فائنل پر طنز کرنے والے سابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر عرفان پٹھان کو سوشل میڈیا صارفین نے آئینہ دکھاتے ہوئے تاریخی چھترول کر ڈالی، ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بھی بن گئے۔
خیال رہے کہ انگلینڈ نے بھارت کو سیمی فائنل میں 10 وکٹ کی عبرتناک شکست دے کر پاکستان کے ساتھ فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔
برطانوی اوپنرز نے مار مار کر بھارتی باؤلر کا بھرکس نکال دیا اور سورماؤں کو دوسری مرتبہ 10 وکٹ کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستان کے روایتی حریف بھارت کے بری طرح ہارتے ہی سوشل میڈیا پر عرفان پٹھان کا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
واضح رہے کہ سابق بھارتی باؤلر نے طنزیہ ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ پڑوسیو! جیت آتی جاتی رہتی ہے، لیکن گریس آپ کے بس کی بات نہیں۔
Two minutes silence for GRACE..#irfanpathan#INDvsENG pic.twitter.com/2YQU9Bwgb9
— Khalid Ali🇵🇰 (@Aliwaly55) November 10, 2022



