شوبز

بھارتی ٹی وی ڈراموں کی اداکارہ نے خودکشی کرلی

ڈرامہ سیریل یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے میں کام کرنے والی اداکارہ وشالی ٹھکر نے گلے میں پھندا لگا کر خود کو جان سے مارلیا۔

وشالی ٹھکر نے مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں پھندا لگا کر خودکشی کی جس کی وجہ ان کے بوائے فرینڈ کو قرار دیا جارہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مرنیوالی خاتون کے خودکشی سے قبل چھوڑے جانے والے نوٹ میں انہوں نے اپنے سابق دوست کی جانب سے ہراسگی کے بارے میں لکھا ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Vaishali Takkar (@misstakkar_15)

بھارتی میڈیا نے جب   ان کے ہمراہ کام کرنے والے اداکار سے رابطہ کیا تو اس کا کہنا تھا کہ وہ اس بات سے لاعلم ہے۔

واضح رہے کہ وشالی نے ایک اور مشہور ڈرامے ‘سسرال سمر کا’ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button