شوبز
والد نے کئی بار ہراساں کرنے کی کوشش کی، ایشل فیاض

معروف اداکارہ ایشل فیاض نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیاکہ میرے والد نے کئی بار جنسی زیادتی کرنے کی کوشش کی۔حال ہی میں اپنے بچپن میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایشل فیاض روپڑیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جب وہ تین چار سال کی تھی تو ان کے والد کا انتقال ہو گیا تھا جس کے بعد ان کی والدہ نے دوسری شادی کر لی تھی۔جب وہ تھوڑی بڑی ہوئی تو ان کے سوتیلے والد نے جنسی زیادتی کرنے کی کوشش کی۔ایسا ایک مرتبہ نہیں بلکہ چار مرتبہ ہوا۔
ایشل فیاض نے کہا جب چوتھی بار مجھ پر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی تو میں نے اپنی والدہ کو بتانے کا فیصلہ کیا۔پہلے انہوں نے اپنی بہن کو بتایا اور پھر دونوں نے والدہ کو بتایا۔اور یہی بات میرے والدین کے درمیان طلاق کی وجہ بنی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس واقعے کے بعد میری والدہ نے دوبارہ شادی نہیں کی۔



