شوبز
کیا آپ اس گول مٹول شرارتی چہرے والے بچے کو پہچان سکتے ہیں؟

جو لوگ بڑے ہو کر مشہور اداکار یا گلوکار وغیرہ بنتے ہیں اکثر ان کا بچپن بھی انھی کاموں میں گزرتا ہے۔ اب اس تصویر کو ہی دیکھ لیں معصوم چہرے پر بلا کی شرارت موجود ہے اور ساتھ میں اداکاری کا انداز بتا رہا ہے کہ آگے چل کر ضرور یہ بچہ اداکاری میں نام کمائے گا اور ایسا ہی ہوا۔
View this post on Instagram
اب تو آپ سب پہچان گئے ہوں گے کہ یہ پیارا گول مٹول سا بچہ کوئی اور نہیں بلکہ ہم سب کے پسندیدہ فیصل قریشی ہیں جو ڈرامے میں دادی سے ضد کر کے پوریاں اڑا رہے ہیں۔ کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح فیصل چپکے چپکے سے دادی کے پاس سے ایک اور پوری اٹھا لیتے ہیں۔
فیصل قریشی نامور اداکارہ افشاں قریشی کے صاحبزادے ہیں اور بچپن سے ہی اداکاری سے منسلک ہیں۔ فیصل نے اپنے بچپن میں پی ٹی وی کے مشہور ڈرامہ ایمرجنسی وارڈ اور اندھیرا اجالا میں کام کیا تھا۔



