لائیو کنسرٹ کے دوران حرا مانی کی بے عزتی

پاکستانی اداکارہ حرا مانی کو ان دنوں گلوکاری کا شوق چڑھا تو ان کے مداحوں نے خاص رسپارنس نہ دیا۔
سوشل میڈیا سائٹس پر اداکارہ حرا مانی کے کنسرٹ سے ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں اُن کی پرفارمنس کو زیادہ اہمیت نہ دی گئی۔
حرا مانی کانسرٹ کے دوران لائیو پرفارمنس دے رہی ہیں، ولایتی لباس میں ملبوس حرا مانی مشہور پاکستانی گانے ’جا تجھے معاف کیا‘ گا رہی ہیں۔
حرا مانی اپنی پرفارمنس میں کانسرٹ کے شرکاء کو بھی شامل کرنا چاہ رہی ہیں مگر سامنے بیٹھے لوگ نہایت اُکتائے ہوئے اوربیزار نظر آ رہے ہیں۔
View this post on Instagram
حرا مانی گانے کے کچھ بول گا کر مائیک شرکاء کے سامنے کرتی ہیں اور گانے کے اگلے بول ایک ساتھ گانے کا کہتی ہیں مگر اس پر بھی سب چُپ نظر آئے۔
ہال میں اچھی خاصی چھائی خاموشی پر حرا مانی کہتی ہیں کہ ’میرے ساتھ گا کر اس پرفارمنس میں میرا ساتھ دیں ورنہ میں پرفارمنس شروع نہیں کروں گی، جس پرشرکاء کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔
حرا مانی اپنا سا منہ لے کر شرکاء کو تکنے لگتی ہیں اور تھک ہار کر پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتی ہیں جس پر ناظرین بھرپور ردِ عمل دیتے ہیں۔
اس ویڈیو کا وائرل ہونا ہی تھا کہ حرا مانی پر خوب تنقید کی جا رہی ہے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ حرا کو یاد ہونا چاہیے کہ وہ ایک اداکارہ ہیں گلوکارہ نہیں جبکہ کچھ صارفین کی جانب سے حرا مانی کے پہناوے پر تنقید کی جا رہی ہے۔



