شوبز
پاکستانی اداکارہ کے گھر 12سال بعد بچی کی پیدائش

پاکستان کی ٹیلینٹڈ اداکارہ کرن تعبیر کے گھر 12 سال بعد اولاد کی پیدائش ہوئی ہے۔
اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گزشتہ روز یہ خوشخبری اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی اور ساتھ ہی اپنی بیٹی کے ہمراہ اسپتال سےلی گئی تصاویر بھی جاری کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔
View this post on Instagram
کرن تعبیر نے انسٹاگرام کی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ وہ خوش قسمت ہوتے ہیں جن کی پہلی اولاد بیٹی ہوتی ہے، اللہ نے مجھے اسی سے نوازا ہے۔
اداکارہ نے شکر ادا کرتے ہوئے بتایا کہ الحمد اللہ، اللہ نے آخر کار ہمیں 12 سال بعد اس رحمت سے نواز دیا، اب ہم والدین بن چکے ہیں اور یہ ہماری بیٹی ہے۔
کرن تابیر نے اپنی پوسٹ میں بیٹی کا نام بتاتے ہوئے لکھا کہ میری بیٹی عزاء حمزہ ملک سے ملیے اور ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔



