شوبز

شہروز سبزواری اور صدف کنول نے اپنی بیٹی کا نام رکھ دیا

پاکستان کی معروف فنکار جوڑی، شہروز سبزواری اور صدف کنول نے اپنی ننھی کلی کا نام رکھ دیا ہے۔

گزشتہ روز شہروز سبزواری اور صدف کنول کے ہاں پہلی اولاد، بیٹی پیدا ہوئی۔

اس جوڑی نے اپنی بیٹی کا نام ’سیدہ زہرا سبزواری‘ رکھا ہے۔

 

 

 

شہروز سبزواری اور صدف کنول کی بیٹی کی پہلی جھلک گزشتہ روز اداکارہ مہرین سید کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ شہروز اور صدف کی یہ پہلی اولاد ہے جبکہ اس سے قبل شہروز کی اپنی پہلی، سابقہ اہلیہ، اداکارہ سائرہ یوسف سے بھی ایک بیٹی نوریح ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button