معروف اداکارہ کی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار


امریکی اداکارہ این ہیچے کار حادثے میں شدید زخمی ہوگئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ این ہیچے کو لاس اینجلس کے ایک گھر سے اپنی کار ٹکرانے کے بعد تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

لاس اینجلس کے فائر ڈپارٹمنٹ نے اطلاع دی ہے کہ مار وسٹا محلے میں ایک گاڑی دو منزلہ مکان سے ٹکرا گئی، جس کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی۔

فائر ڈپارٹمنٹ حکام کا کہنا تھا کہ کار میں پائی جانے والی خاتون کو انتہائی تشویش ناک حالت میں ایل اے ایف ڈی کے پیرامیڈیکس کے ذریعہ ہسپتال لے جایا گیا۔
.@Stu_Mundel was over this wild scene at the top of our noon newscast – a car that had crashed into an apartment complex in Mar Vista area
our crew captured the moment the suspected driver, now identified by @TMZ as actress Anne Heche, suddenly arose from the stretcher pic.twitter.com/WGQQjA4uXJ
— MarlaTellez (@MarlaTellez) August 5, 2022
53 سالہ اداکارہ ابتدائی طور پر گاڑی سے نکلنے سے پہلے اپارٹمنٹ کی عمارت کے گیراج سے ٹکرا گئی، وہی کار بعد میں مار وسٹا کے گھر سے ٹکرا گئی اور اسے بھاری نقصان پہنچا۔
فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق اس کے بعد لگنے والی آگ کو 59 فائر فائٹرز کو 65 منٹ تک مکمل طور پر بجھانے میں لگے۔



