شوبز

اداکارہ صوفیہ مرزا کا شوہر کے گھر ڈاکہ ڈالنے اور قتل کی سازش کا اعتراف

پاکستانی اداکارہ اور ماڈل صوفیہ مرزا نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے شوہرعمر فاروق ظہور کے دبئی میں واقع اپارٹمنٹ میں ڈاکہ ڈال کر نصف ملین کے قریب نقد درہم، جیولری اور لاکھوں درہم مالیت کی گھڑیاں چرانے کی سازش کی تھی اور سازش ناکام ہونے پر خود کو زخمی کرلیا تھا۔

صوفیہ مرزا جن کا اصل نام خوش بخت مرزا ہے، نے یہ قانونی کاغذات میں یہ بھی اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے دبئی کے اپارٹمنٹ میں عمر فاروق کو گھریلو جھگڑے کے بعد قتل کے ارادے سے چھری ماری تھی۔

44 سالہ صوفیہ مرزا اور عمر فاروق ظہور نے 2006  میں شادی کی اور سال بعد جڑواں بچیوں زینب اور زنیرہ کی پیدائش کے بعد، جو اب 15 سال کی ہیں ان کے درمیان طلاق ہوگئی۔

جوڑا طلاق سے قبل دبئی کے متمول علاقے عمار ٹاور میں رہتا تھا۔

ایک قانونی دستاویز میں صوفیہ مرزا نے ایک پاکستانی نژاد ایئر ہوسٹس جو اس وقت امارات کیلئے کام کرتی تھی اور ایک گھریلو ملازمہ  رضیہ اور ایک سہیلی نسرین کے ساتھ مل کر اپنے سابق شوہر کی نقد رقم، جیولری اور دوسری قیمتی اشیا لوٹنے کی سازش کرنے کی تمام تر ذمہ داری قبول کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button