شوبز

معروف اداکار ” متھیلیش چترویدی “ انتقال کر گئے

کوئی مل گیا سمیت متعدد معروف بھارتی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے سینئر اداکار ”متھیلیش چترویدی“دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق متھیلیش چتر ویدی کا انتقال گزشتہ شب لکھنومیں ہوا ، وہ دل کی بیماریوں کا شکار تھے ،انہیں کچھ عرصہ قبل ہارٹ اٹیک آیا تھا جس کے بعد انہیں آرام کرنے کیلئے ان کے آبائی علاقے میں منتقل کر دیا گیا تھا ۔

متھیلیش چترویدی بالی ووڈکی فلم کوئی مل گیا، اشوکا، کرش، فضا اور تال سمیت متعدد نامور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور اپنا لوہا منوایا ۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button