سجل علی کی ساس کی تصویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین سیخ پا


معروف پاکستانی اداکار آصف رضا میر کی اہلیہ اور اداکار احد رضا میر کی والدہ کی سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہورہی ہے، جس پر صارفین کی جانب سے تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔
ثمرہ رضا میر کو سوشل میڈیا پر “ماما میر” کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
احد کی والدہ نے اپنی سابقہ بہو سجل علی کے ساتھ ہمیشہ بہترین دوست کا برتاؤ کیا، یہی وجہ ہے کہ ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی سابقہ بہو سجل کی تصاویر اب بھی موجود ہیں۔
احد کی والدہ نے انسٹاگرام پر خوبصورت منظر کے ساتھ اپنی ایک دلکش تصویر پوسٹ کی ہے، تصویر پر کمنٹ کرتے ان کے خاوند نے اس کو درست کہا جبکہ ایک مداح تصویر پر کمنٹ کرتے پوچھا، ” آپ کی تصویریں ہمیشہ مکمل طور پر خوبصورت ہوتی ہیں، کیسے؟”
اس تبصرے پر ثمرہ نے جواب دیا، ’’کیونکہ مجھے فوٹوگرافی کی تربیت میں 31 سال لگے‘‘۔
تصویر کے سامنےآنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین بھی خاموش نہیں رہے اور اس پر خوب تنقید کی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس نے اپنے بیٹے کو اپنی بیوی کے ساتھ اچھا سلوک کرنا نہیں سکھایا اور اب وہ اس کے کامیاب رشتے کی تعریف کر رہی ہیں۔
سجل کے مداحوں کا کہناتھا کہ احد اور اس کی والدہ کی وجہ سے سجل کو علیحدگی اختیار کرنا پڑی، ان کے بریک اپ کی ذمہ دار ہیں۔



