اکشے کمار کی ٹوئنکل کھنہ کا مذاق اڑانے پر جان سے مارنے کی دھمکی


بولی وڈ سُپر اسٹار اکشے کمار نے اپنی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کا مذاق اڑانے والوں کو خبردار کر دیا۔
اکشے کمار ’کافی ود کرن‘ کی اگلی قسط میں اداکارہ سمنتھا روتھ پرابھو کے ساتھ نظر آئیں گے جس کا پرومو جاری کر دیا گیا ہے۔
شو کے میزبان کرن جوہر اداکار سے سوال کرتے ہیں کہ اگر کرس راک آپ کی اہلیہ کے ساتھ مذاق کریں تو آپ کا ردعمل کیا ہوگا؟
مگر اکشے کمار کے جواب پر ہر کوئی تذبذب کا شکار ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ ’اگر کرس راک نے میری بیگم کا مذاق اڑایا تو ان کے جنازے کے اخراجات میں ادا کروں گا۔‘
View this post on Instagram
ہر کوئی اکشے کمار کے جواب کا مطلب سمجھنے کی کوشش کر رہا ہے۔
زیادہ تر کا کہنا ہے کہ اداکار کے کہنے کا مطالبہ یہ ہے کہ وہ اسے جان سے مار ڈالیں گے۔
خیال رہے کہ رواں سال اپریل میں آسکر ایوارڈز کی تقریب کے دوران میزبان کرس راک کو ہالی وڈ اداکار ول اسمتھ نے اسٹیج پر تھپڑ جڑ دیا تھا۔
کرس راک نے ول اسمتھ کی بیگم جاڈا پنکٹ اسمتھ کے گنج پن کا مذاق اڑایا تھا۔



