شوبز

بابرہ شریف کے گھر چوری کی واردات ناکام، چور کیا دیکھ کر بھاگے؟

پاکستان کی لیجنڈری اداکارہ بابرہ شریف کے گھر چوری کی واردات ناکام ہوگئی۔

لاہور کے علاقے گلبرگ میں بابرہ شریف کے گھر  چار افراد چوری کرنے آئے۔

اداکارہ کے مطابق چوروں نے ماسک لگا رکھے تھے لیکن وہ  گھر میں لگے سیکیورٹی کیمرے دیکھ کر بغیر واردات گھر سے نکل گئے۔

 انہوں نے  مقدمے کے اندراج  کیلئے  تھانہ گلبرگ میں درخواست بھی دے دی ہے۔

 دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ بابرہ شریف کے گھر میں چوری کی ناکام واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو حاصل کرلی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button