شوبز

خاندان کی جہالت سے متعلق رنبیر کپور کا انتہائی حیران کن انکشاف

بولی وُڈ اداکار رنبیر کپور نے اپنے خاندان کی تعلیمی قابلیت سے متعلق ایک انتہائی حیران کن انکشاف کیا ہے۔

سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈولی سنگھ کو انٹرویو دیتے ہوئے رنبیر نے انکشاف کیا کہ کپور خاندان کے وہ پہلے لڑکے تھے جس نے دسویں جماعت پاس کی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے دسویں کے بورڈ کے امتحانات میں 53.4 فیصد نمبر آئے تھے لیکن میری فیملی کو مجھ سے بھی امید نہیں تھی، وہ سمجھتے تھے کہ شاید میں بھی دسویں پاس نہیں کرسکوں گا کیونکہ پڑھائی میں کمزور تھا۔

رنبیر کپور نے مزید بتایا کہ جب امتحانات کا نتیجہ آیا تو میرے لیے پارٹی رکھی گئی جس میں پورے خاندان کو دعوت دی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button