شوبز

پاکستان میں رہائش پذیر شتروگن سنہا کا بھائی کون ہے؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

سوشل میڈیا پر بھارتی اداکار شتروگن سنہا اور پاکستانی اداکارہ ریما کی  تصاویر وائرل رہ چکی ہیں، جن میں اداکارہ اور بھارتی اداکار شادی کی تقریب میں موجود ہیں۔

شتروگن سنہا اس سے پہلے بھی کئی بار پاکستان آچکے ہیں، لیکن اس وقت وہ جنرل ضیاء کی بیٹی زین ضیاء کی دعوت پر خاص طور پر شرکت کرنے آئے تھے۔

2020 میں بھی ایک خاص دعوت پر شتروگن سنہا پاکستان آئے، اداکار کا کہنا تھا کہ میں اپنے بھائی اور بھابھی کی دعوت پر پاکستان آیا ہوں۔

ان تصاویر میں شتروگن سنہا قوالی نائٹ میں موجود ہیں جو کہ لاہور میں منعقد تھیں، وہ 2 سے 3 دن کے لیے پاکستان آئے تھے۔

اداکار نے ٹوئٹ کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بھائی اور کاروباری شخصیت میاں اسد احسن اور ہماری بھابھی کی دعوت پر شادی میں شرکت کے لئے آئے اور اپنی فیملی کی نمائندگی کی۔

ساتھ ہی شتروگن سنہا کا کہنا تھا کہ میاں اسد احسن فیملی فرینڈ ہیں اور میری اہلیہ پونم سنہا کے راکھی بھائی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button