شوبز

خلیل الرٰحمن کا بہروز سبزواری کی ویڈیو پر ردعمل

مصنف اور ہدایت کار خلیل الرحمن قمر کا خود سے متعلق سینئراداکار بہروزسبزواری کے بیان اورمعافی پرردعمل سامنے آگیا۔

خلیل الرحمٰن قمرنے ٹوئٹر پرپیغام میں کہا کہ بہروز بھائی کی ویڈیو کے حوالے سے کوئی مجھ سے رابطہ نہ کرے۔ مجھے معلوم ہے انہوں نے جو کہا مذاق میں کہا۔ان سے ایسی محبت ہے کہ وہ جو چاہے میرے بارے میں کہہ سکتے ہیں۔

ایک ٹی وی پروگرام میں اداکار بہروز سبزواری نے خلیل الرحمٰن قمر کے بارے میں کہا تھا کہ وہ رائٹر نہ ہوتے توکسی سے پٹ رہے ہوتے۔ سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد بہروز سبزواری نے خلیل الرحمٰن قمرسے ایک ویڈیو کے ذریعے معافی مانگتے ہوئے اپنے بیان کو مذاق قراردیا تھا

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button