شوبز
عامر لیاقت کی مرنے سے پہلے آخری وصیت کیا تھی اور کس کیلئے تھی؟

معروف شخصیت عامر لیاقت حسین جمعرات 9 جون کو کراچی میں انتقال کر گئے تھے، ملازمین کے مطابق انہیں سینے میں تکلیف تھی لیکن انہوں نے اسپتال جانے سے انکار کردیا تھا۔
چھیپا ویلفیئر کے سربراہ رمضان چھیپا نے عامر لیاقت کی وصیت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے وصیت کی تھی کہ مجھے عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر میرے والدین کے ہمراہ دفن کیا جائے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ عامر لیاقت نے کہا تھا کہ مرنے کے بعد میرے کفن دفن کے معاملات آپ ہی دیکھیے گا۔
ان کی زندگی پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صحافی کا کہنا تھا کہ پچاس سال کی عمر میں عامر لیاقت نے دنیا کے سارے اتار چڑھاو دیکھ لیے اور شہرت اور بلندی بھی دیکھ لی اور دکھ اور تنہائی بھی۔ گویا انہوں نے پوری زندگی فاسٹ ٹریک پر گزاری اور وہیں سے سفر آخرت پر روانہ ہو گئے۔



