شوبز

اقراء عزیز مبینہ طور پر عریاں لباس پہننے پر تنقید کی زد میں

پاکستان شوبز سے وابستہ اداکارہ اقراء عزیز کو گلابی اور سفید رنگ کی شارٹ فراک پہننے پر کڑی تنقید کا سامنا ہے۔

چاہے وہ خدا اور محبت ہو، رانجھا رانجھا کردی ہو یا بھر رقیب ہو ، اقراء کو ڈرامہ سیریلز میں ان کی زبردست اداکاری کے لیے بڑے پیمانے پر پسند کیا جاتا ہے۔

تفریحی صنعت سے وابستہ لوگوں اور مداحوں نے بھی اس بات کی تعریف کی کہ کس طرح وہ اپنے شوہر یاسر حسین اور بیٹے کے ساتھ اپنی ذاتی زندگی میں توازن قائم کر رہی ہیں۔

لیکن انہیں اس بار اپنے لباس کے انتخاب پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر کچھ تصاویر شیئر کیں جس میں انہں گلابی اور سفید رنگ کے مختصر لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

پوسٹ کو لاکھوں ویوز ملے ہیں، اور لوگوں نےاس پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے، زیادہ تر شائقین نے انہیں عریاں لباس پہننے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button