شوبز
عامر لیاقت حسین کے بیٹے کی اپیل

سابق رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین کے بیٹے احمد عامر نے والد کی مغفرت کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔
12 جون بروز اتوار کو عامر لیاقت حسین کا سوئم ہوا جس میں ان کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال، ان کے بچوں دعا عامر اور احمد عامر سمیت قریبی دوستوں اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔
احمد عامر کی سوئم سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ اپنے والد کے لیے دعا کرنے کا کہہ رہے ہیں۔
احمد عامر نے کہا کہ ‘آپ سب کا یہاں آنےکا بہت بہت شکریہ، آپ سب ان کے لیے دعا کیجیے، اللہ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اللہ آپ سب کو جزائے خیر دے’۔



