شوبز

ماہیما چوہدری جان لیوا بیماری میں مبتلا

بولی وُڈ کی ماضی کی مشہور اداکارہ ماہیما چوہدری چھاتی کے کینسر میں مبتلا ہوچکی ہیں۔

شاہ رُخ خان کے ساتھ فلم ’پردیس ‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والیماہیما چوہدری، اداکار انوپم کھیر  کے ساتھ ان دنوںایک پروجیکٹ پر کام کر رہی ہیں۔

انوپم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ماہیما کینسر سے متعلق بات کر رہی ہیں۔

ویڈیو کے کیپشن میں انوپم کھیر نے لکھا کہ ’ماہیما چوہدری کی ہمت اور کینسر کی کہانی، میں نے ماہیما چوہدری کو ایک ماہ قبل اپنی 525 ویں فلم دی سگنیچر میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے امریکہ سے بلایا تھا، ہماری گفتگو کا رخ بدل گیا، جب پتہ چلا کہ اسے چھاتی کا کینسر ہے۔ اس کے بعد کیا ہوا ہمارے درمیان اس گفتگو میں دیکھئے‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Anupam Kher (@anupampkher)

انوپم کھیر نے لکھا کہ ’ماہیما کی ہمت اور بہادری پوری دنیا میں کینسر سے لڑنے والی بہت سی خواتین کو امید دے گی‘۔

ویڈیو میں ماہیما چوہدری نے بتایا کہ کس طرح انہیں اپنے چھاتی کے کینسر کے بارے میں معلوم ہوا اور وہ بےحد خوفزدہ اور افسردہ ہوگئیں مگر اسپتال میں موجود ایک بچے کی کیموتھراپی کے دوران گفتگو نے انہیں ہمت دی اور انہوں نے بچے سے متاثر ہوکر اس مرض سے جنگ لڑنے کی ٹھان لی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button