شوبز

میں جینٹس کے ساتھ تصویر نہیں لیتی، ندا یاسر

پاکستان کی مشہور مارننگ شو ہوسٹ اور اداکارہ ندا یاسر نے اپنے ایک مداح کے ساتھ تصویر لینے سے انکار کردیا ۔ 

یاسر نواز کی اہلیہ ندا یاسر کی ایک ویڈیو واءرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کسی شاپنگ مال میں موجود ہے جہاں ایک مداح ان سے کچھ بات کرنے کی کوشش کررہا ہے ۔

 بات کرنے کے بعد ندا یاسر تھوڑا آگے ہی بڑھتی ہیں کہ مداح پیچھے سے آواز دیتا ہے اوراپنے ساتھ تصویر لینے کا کہتا ہے تاہم ندا رکے بغیر فوراً ہی پیچھے کی جانب مڑ کر تصویر لینے سے انکار کردیتی ہیں اور ساتھ ہی یہ بھی کہتی ہیں کہ ‘میں جینٹس کے ساتھ تصویر نہیں لیتی۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Entertainment Popcorn (@entertainment_popcorn)

ندا یاسر کی وائرل ویڈیو پر جہاں چند سوشل میڈیا صارفین سخت تنقید کررہے ہیں جب کہ میزبان کے اس رویے کو نامناسب قرار دیا جارہا ہے، وہیں ان کے مداح کا کہنا ہے کہ ندا کے شوہر یاسر نواز کو یہ پسند نہیں جس کا ذکر ندا پہلے کر چکی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button